مسوڑھوں کوخو ن سے بچانے کے لیے ٹوٹکا۔

مسوڑھوں کو خ و ن سے بچانے کے لیے ٹوٹکا۔اس بات سے تو ہر کوئی ہی اتفاق کرتا ہو گا کہ چمکدار اور صاف ستھرے دانت تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں اور خوبصورت دانت مسکراہٹ پر چار چاند لگا دیتے ہیں۔مگر دانت برش کرتے ہوئے اگر آپ کے مسوڑوں سے خون آتا ہے تو یہ کوئی اچھی علامت نہیں ہے۔ بہت سے لوگ اس پریشانی کا شکار ہوتے ہیں کہ دانت برش کرتے ہوئے ان کے مسوڑوں سے خون آتا ہے

ایسی صورتحال میں سب سے پہلے انہیں دانتوں کے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے لیکن احتیاطی تدابیر اور گھر میں موجود روزمرہ استعمال کی چند چیزوں کے استعمال سے بھی دانت مسوڑوں کی تکلیف پر قابو پانے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔
لونگ کا تیل مسوڑوں کی صحت کے لیے ایک کرشماتی جُز ہے

، لونگ کا تیل مسوڑوں میں سوجن، جلن اور خون آنے کو روکنے کے لیے بے حد اہم ہے۔اگر آپ کے مسوڑوں سے خون آتا ہے تو دو سے تین قطرے لونگ کا تیل لیجیے اور اسے ہلکے ہاتھوں سے اپنے مسوڑوں پر لگا لیجیے،ایک سے دو لونگ منہ میں رکھ کی چبا بھی لیجیے،

ایسا کرنے سے آغاز میں معمولی سی جلن محسوس ہو گی مگر بعد میں جلن ختم ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے حیرت انگیز نتائج مرتب ہوں گے۔جیسا کہ ہم سب ہمیشہ سے سنتے آرہے ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہوتا ہے، تو مسوڑوں کی حفاظت کرنے کے لیے سب سے پہلے دن میں 2 مرتبہ برش کرنے کی عادت لازمی اپنا لیجیے،

اور برش کرنے کے بعد دانتوں کا فلاس بھی کر لیجیے، ایسا روزانہ کرنے سے ناصرف دانت چمکدار رہیں گے۔بلکہ مسوڑے بھی صحت مند رہیں گے۔تازہ پھل اور سبزیاں نا صرف انسان کی صحت کے لیے بے حد فائدے مند ہیں بلکہ غذا میں سبزیاں اور

پھل دانتوں اور مسوڑوں کی صحت کے لیے بھی بہترین سمجھی جاتی ہیں،
سبزیاں اچھی طرح چبا کر کھانے سے مسوڑے مضبوط ہوتے ہیں اور یہ مسوڑوں سے خون آنے کو روکنے میں بھی بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔یہ سب سے آسان اور مفید ٹوٹکا سمجھا جاتا ہے جس میں آپ نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کریں،اس سے دانت اور مسوڑے مضبوط ہوتے ہیں

، ایسا روز کرنے سے دانتوں میں ٹھنڈا اور گرم لگنے کی کیفیت سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔صحت مند رہنے کے لیے درست غذا کا انتخاب کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔اگر غذا ہی ایسی کھائی جائے جس سے کیلشیم پروٹین کی فراہمی نا ہو تو صحت متاثر ہوجاتی ہے۔ کیلشیم کی کمی مسوڑھوں اور دانتوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں مسوڑھوں میں درد، سوجن اور دیگر شکایات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت کے لیے دودھ پینا چاہیے کیوں کہ دودھ وافر مقدار میں کیلشیم فراہم کرتا ہےنمکین پانی سے دانتوں کو صاف کرنا ایک پرانا ٹوٹکا ہے جو کہ انتہائی مفید ہے اس سے دانتوں کی پیلاہٹ اور بیکٹیریا دور ہوتا ہے۔ نمکین پانی میں بیکنگ سوڈا اور لیمو ملا کر دانتوں کی صفائی کی جائے تو مسوڑھوں کی تکلیف بھی دور ہوتی ہے ساتھ ہی دانتوں کی پیلاہٹ بھی چلی جاتی ہے۔