سیب کے ٹکڑے تازہ رکھنے کا طریقہ

سیب کے ٹکڑے تازہ رکھنے کا طریقہ

سیب صحت کے لیے بہت ہی فائدہ مند چیزہے تاہم اگر سیب کھانے کے لیے کاٹا جائے تو اس کو فوراً کھا لیا چاہیے۔ ورنہ آپ جانتے ہیں کہ بہت ہی جلدی اس کے ٹکڑے براؤن رنگ میں تبدیل ہوکر خراب ہوجاتے ہیں۔

آج آپ کو ان ٹکڑوں کو محفوظ کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔جس سے آپ کے سیب کے پیس ایک سال تک بھی خراب نہیں ہوں گے۔ دراصل ہوتا کچھ یوں ہے کہ جب سیب کو کاٹا جاتا ہے۔ تو اس کے انزائمز کا آکسیجن سے ٹکرانے سے ایک کیمیائی ردعمل پیدا ہوتا ہے جو اسے جلد خراب کرنے کی وجہ بنتا ہے۔

تو اس سے بچنےکا بہت ہی آسان طریقہ آپ کو بتائیں گے۔ پہلے تو سیب کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ جتنے ٹکڑے آپ کو چاہیں۔ اتنے ٹکڑے کاٹ لیں۔ پھر اس کو درمیانے سائز کے ڈونگے میں ڈال دیں۔ اب اس پر اتنی مقدار میں لیمن لائم سوڈا جیسا کہ اسپرائیٹ وغیرہ ہےڈال دیں۔

وہ سیب کے ٹکڑے کے ساتھ مکس ہوجائیں۔ یعنی لیمن سوڈا ان سیب کے ٹکڑوں پر ایک مرتبہ لگ جائے۔ ایسے مشروبات میں ایک ایسا اسٹرک ایسڈ ہوتا ہے۔جو میسر اینٹی آکسائیڈینٹ ثابت ہوتا ہے سیب کے ٹکڑوں کو دس سے پندرہ منٹ کے لیے سوڈے میں بھگوئے رکھیں۔

اس کے بعد ٹکڑوں کو ڈونگےسے نکا ل لیں۔ اور پلاسٹک کے زپر اسٹوریج بیگ میں رکھ دیں۔ان بیگز کو فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔ یا کچھ گھنٹوں کھانے کے لیے اپنے ساتھ باہر بھی آپ لےکر جاسکتے ہیں۔ آپ اس طر یقہ کار کی افادیت دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

کیونکہ یہ سیب کی لذت اور کریسپ کو کئی روز تک برقرار رکھتا ہے۔آپ اس کو ایک سال تک بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔