بینائی میں کمی متعدد عوامل کی وجہ سے ہوتی ہے، جن میں ذیابیطس، آنکھوں کا صدمہ، موتیا یا گلوکوما جیسی بیماریاں شامل ہیں۔
آنکھوں کی دیکھ بھال بہت ضروری ہےکیوں کہ آنکھیں بہت بڑی نعمت ہیں، اس لیے ان کی مناسب دیکھ بھال بینائی درست رکھنے کے ساتھ ساتھ اعصابی راحت بھی فراہم کرتی ہے۔
عالمی سطح پر 3 کروڑ سے زائد افراد اندھے پن کا شکار ہیں ۔ اگرچہ جلد پتہ لگانے اور بروقت مداخلت کے ذریعے بینائی کی کمزوری کو 80 فیصد تک روکا جا سکتا ہے، لیکن آنکھوں کی دیکھ بھال کے خواہشمند افراد میں آگاہی کا فقدان ایک بڑی رکاوٹ رہا ہے۔
آنکھوں کی دیکھ بھال کے لئے پانچ آسان اور موثر طریقےدرج ذیل ہیں
دھوپ کے چشمے
آنکھوں کی دیکھ بھال کے لئےدھوپ کے چشمے پہنیں۔ اپنی آنکھوں کو پولرائزڈ سن گلاسز کے ساتھ یو وی شعاعوں کو نقصان پہنچانے سے محفوظ رکھیں
جو یو وی اے اور یو وی بی دونوں روشنی کو روکتے ہیں سب سے زیادہ محفوظ آئی ویئر لینسز پولی کاربونیٹ سے بنائے جاتے ہیں جو دوسرے پلاسٹک سے 10 گنا زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔
آپ کو چشمے یا کھیلوں کے سامان کی دکانوں سے حفاظی چشمے مل جائیں گے۔
صحیح غذا
پتوں والی سبز سبزیاں جیسے پالک، کیل اور بروکولی کھانے میں موتیا سے بچنے میں مدد کے لئے لیوٹین اور زیکسنتھین ہوتے ہیں۔
لیوٹین رنگوں کی نشوونما کو بھی متحرک کرتا ہے جو نقصان دہ یو وی شعاعوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے
۔ وٹامن سی اور ای اور زنک سے بھرپور غذا، عمر سے متعلق میکولر ڈی جنریشن (اے آر ایم ڈی) نامی حالت پیدا ہونے کے خطرے کو کم کرتی ہے ۔ انڈے ، مونگ پھلی، پھلیاں ، سنگترے اور دوسرے ترشاوے پھل اور ان کے جوس آنکھوں کی غذا کا کام کرتے ہیں۔
آنکھیں نم رکھیں
خشک آنکھیں خارش کا سبب بنتی ہیں خاص طور پر جب آلودگی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ آنکھوں کو اکثر آرام دینا اور آنکھوں کو جھپکنا، خشکی اور جلن کو کم کرتا ہے۔
اضافی خشکی کی صورت میں آپ آنکھوں کو نم رکھنے کے لئے کوئی بھی قطروں کا استعمال کر سکتےہیں۔
سکرین تحفظ
آنکھوں کی دیکھ بھال کے لئےآن سکرین پڑھتے وقت فانٹ سائز میں اضافہ کریں، تاکہ ڈیوائسز کو آپ کی آنکھوں کے زیادہ قریب ہونے کی ضرورت نہ پڑے، اور آپ کو جھانکنے کی ضرورت نہ پڑے۔
ایک صاف سکرین نظر کو بڑھاتی ہے، دن میں کم از کم ایک بار اپنی سکرین کو صاف کریں۔
ا20-20کااصول اپنائیں ۔ ہر 20منٹ بعد اپنی آنکھیں ہٹائیں، 20فٹ تک اپنے سامنے 20سیکنڈ تک دیکھیں۔ اس سے آپ کی آنکھوں
پر دبائو کم ہونے میں مدد ملے گی
یقینی بنائیں کہ آ پ نے جو سن گلاسز یا کونٹیکٹ لینسز پہنے ہیں وہ ڈاکٹری نسخے کے مطابق اور اپ ٹو ڈیٹ ہیں اور ان اسے کمپیوٹر اسکرین ٹھیک نظر آرہی ہے۔
جانچ کرائیں
جس طرح ہر 6ما ہ بعد آپ کو دانتوں کے چیک اپ کیلئے ڈینٹسٹ کے پاس جانا پڑتاہے اسی طرح آپ کو اور آپ کی فیملی کو باقاعدگی سے آئی اسپیشلسٹ کے پاس جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس سے آپ کو اپنی اور اپنے گھروالوں کی آنکھوں کی پیشگی حفاظت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ آنکھوں کے معائنے سے گلووکوما کا پتہ چلانے میں بھی مدد ملتی ہے جس کی کوئی علامات نہیں ہوتیں۔
اگر اس کو ابتدائی مراحل میں تشخیص کرلیا جائے تو اس کا علاج بہت آسان ہوتاہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں