ایک مہینے میں بارہ کلو وزن بڑھا ئیں۔ دبلے پتلے جسم کو موٹا اور طاقتور بنا ئیں۔
وزن کو دبلا پتلا کرنے میں آج ہر کوئی کوشش کر رہا ہے پتلے جسم کو موٹا کر نا بھی بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔ وزن بڑھانے والے لوگوں کی یہی شکایت ہے کہ ویٹ گین کر نے والی سبھی چیزیں کھانے کے باوجود بھی اور کئی طرح کی میڈیسن استعمال کرنے کے باوجود بھی وزن نہیں بڑ ھ رہا اکثر وزن نہ بڑھنے میں نظامِ ہاضمہ کی کمزوری اور کوئی بھی چیز اچھے طریقے سے ہضم نہ ہو نا اس کے علاوہ کچھ لوگ زیادہ کھانے کے باوجود زیادہ نہیں کھا پا تے ہیں
کیونکہ انہیں بھوک نہیں لگتی اس بات سے تو آپ سبھی لوگ بہت ہی اچھے سے واقف ہیں کہ وزن کو بڑھانے اور ہمارے جسم کو موٹا کرنے کے لیے ہم طرح طرح کی ورزشیں کر تے ہیں ہم طرح طرح کی خو راکیں کھاتے ہیں۔ ہم یہ نہیں جانتے کہ ہم نے کون کون سی خوراک کھانی ہے۔
کون کون سی چیزیں یا کون کون سی خوراکیں پینی ہیں۔ ماہرین کے مطابق وزن کم رہنا انسان کو چست رکھتا ہے اور اسے بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے، تاہم یہ کمی ایک حد تک رہنی چاہیئے۔ اس سے زیادہ وزن میں کمی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ کمزور جسامت کے حامل افراد کو سب سے پہلے تو اپنی غذا کی مقدار بڑھا دینی چاہیئے۔
اچانک اپنی خوراک میں بہت زیادہ اضافہ کردینا بد ہضمی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اس کے برعکس آہستہ آہستہ، درجہ بدرجہ اپنی خوراک کی مقدار میں اضافہ کریں۔ہر کھانے کی مقدار میں معمولی سا اضافہ اس ضمن میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ پروٹین ہمارے جسم کے پٹھوں کی استعداد میں اضافہ کرتا ہے جس سے وہ زیادہ سے زیادہ توانائی اپنے اندر جذب کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔
زیادہ خوراک کھانے کے بعد اسے جزو بدن بنانا بھی ضروری ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب پٹھے پھیل کر غذائی اجزا سے توانائی کو اپنے اندر جذب کریں۔پروٹین والی غذائی اشیا جیسے دودھ، انڈے، مچھلی وغیرہ کا استعمال بڑھا دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بھی کریں۔
- کسی بستی میں ایک عورت بڑی صالح عبادت گزار ہر وقت اللہ کی یاد میں مشغول رہتی تھی
- شرابی ولی اللہ کیسے بنا
- موت کے وقت کلمہ کی فضیلت
وزن بڑھانے کی مہم شروع کرنے سے پہلے ایک بار کسی ماہر غذائیات سے ضرور ملیں تاکہ لا علمی میں آپ اپنے جسم کو نقصان نہ پہنچا لیں۔ایک عام مغالطہ ہے کہ ورزش صرف فربہ افراد کو کرنی چاہیئے تاکہ ان کا وزن کم ہوسکے، یہ سراسر غلط ہے۔ ورزش ہر عمر اور ہر جسامت کے انسان کے لیے ضروری ہے۔ورزش آپ کے جسمانی اعضا اور اندرونی نظام کو فعال کر کے اس کی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔
خصوصاً صبح کے وقت کی جانے والی ورزش (جم جانا یا صرف چہل قدمی کرنا) آپ کے رات بھر کے اکڑے ہوئے جسم کو کھول دیتی ہے جس کے بعد آپ کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے، آپ کھانا باآسانی ہضم کرلیتے ہیں اور سارا دن چست رہتے ہیں۔ باقاعدگی سے وزش کرنا آپ کے جسم کو لچکدار بناتا ہے جس سے اس میں پھیلنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بھی بہتر کرتی ہے اور آپ فٹ رہتے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں