جگر کو نقصان پہنچانے والی 15 روزمرہ کی عادات
جگر ہمارے جسم کا انتہائی اہم ترین حصہ ہے ۔ اور ہمارے تما م بد ن کی اچھی صحت کےلیے جگر کا درست رہنا اور ٹھیک طرح سے کام کرنا بے حد ضروری ہے۔آپ کو کچھ ایسی باتوں کا بتائیں گے جو ہمارے جگر کے لیے انتہائی نقصان دہ اور مضر ہیں۔ لہٰذا ان سے بچنا ہر شخص کے لیے بہت ضروری ہے۔ پانی ہمارے پورے جسم کےلیے ضرور ی ہے۔
لیکن جگر کےلیے خاص طور پر اہمیت رکھتا ہے۔ پانی اور پانی کی طرح مشروبات یا عرقیات یا دوسری غذاؤں کی نسبت ہمارے جگر پر بہت زیادہ اور فوری طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ شراب کی مثال آپ کے سامنے ہے۔جب انسان شراب پیتا ہے وہ فوراً معدے سے ہو کر جگر میں نفوذ کر جاتی ہے۔
اور خ ون کے ذریعے انسان کے پورے بدن پر اس کے فور ی اثرات ظا ہر ہونے لگتے ہیں۔ چند ہی لمحوں میں پورے بدن کو لپیٹ میں لے لیتی ہے۔پانی ہمارے جگر پر فوری اثرانداز ہوتاہے۔ لیکن پانی کے استعمال میں بنیادی غلطیاں کر جاتے ہیں۔مثلاً بہت زیادہ ٹھنڈا اور یخ بستہ پانی پینا ہمارے جگر کو انتہائی نقصان پہنچاتا ہے۔
اس لیے بہت سرد پانی پینے سے ہمیشہ گریز کرنا چاہیے۔ کچھ مواقع ایسے ہیں۔جہاں سر د پانی کا استعمال اور بھی زیادہ خطرنا ک ثابت ہوسکتا ہے۔ مثلاً نہارمنہ ٹھنڈے پانی کا استعما ل ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔ اسی طرح غسل کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔کوئی بھی کثرت کرنے ، ورز ش کرنے یا محنت ومشقت کے کرنے فوراً بعد ٹھنڈا پانی پینا نہایت مضر ہے۔ اس سے جگر میں سخت سردی پیدا ہو کر ورم اور سوزش پید ا ہوسکتی ہے۔
بلکہ بسا اوقات استسقاء میں مبتلا کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ جماع کے فوراً بعد پانی پینا یہ بھی نقصان دہ ہے۔ کچھ لو گ جماع کے فوراً بعد دودھ وغیرہ پی لیتے ہیں۔ یہ بھی منا سب نہیں ہے۔ بلکہ دودھ یا کوئی مقوی غذا ایک آدھ گھنٹے کے بعد استعمال کرنی چاہیے۔ ان تمام حالات اگر شدید پیاس محسوس ہو اور صبر نہ کیا جاسکے ۔ اور صبر نہ کیا جاسکے تو پھر تھوڑ اسا پانی آہستہ آہستہ گھو نٹ گھونٹ کرکے پی سکتےہیں۔ لیکن یہ پانی بھی زیادہ ٹھنڈا نہیں ہونا چاہیے۔
- کسی بستی میں ایک عورت بڑی صالح عبادت گزار ہر وقت اللہ کی یاد میں مشغول رہتی تھی
- شرابی ولی اللہ کیسے بنا
- موت کے وقت کلمہ کی فضیلت
اس کے علاوہ کھانےپر کھانا کھانا یعنی پہلی غذاء ابھی ہضم نہ ہوئی ہو۔ اور اس پر دوسری غذا کھالی جائے تو یہ بھی جگر کےلیے مضر چیز ہے۔ غلیظ اور لیس دار چیزیں مثلاًپائے وغیر ہ ، چربی کا زیادہ استعمال، تیز مرچ مصالحہ دار غذائیں، تلی ہوئی چیزیں اور فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال ، کولڈ ڈرنکس کی کثرت اور بہت زیادہ میٹھا کھانے سے بھی جگر کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد محنت ومشقت یا ورزش کرنا یہ بھی جگر کو خراب کرتا ہے۔
شراب نوشی کی کثرت سے بھی جگر میں سدے پیدا ہوتے ہیں ۔ جو جگر کے ورم اور سوزش کا باعث بنتے ہیں۔ ایلو پیتھک ادویات کو لمبے عرصے تک ستعمال کرنا یا بخار درد وغیرہ کی دوائیں زیادہ مقدار میں لینا ،جگر کو تباہ کرتی ہیں۔ جو لوگ وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے کےلیے سپلیمنٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
اگر وہ ضرورت سے زیادہ مقدار میں وٹامن اے لے رہے ہیں۔ تو یہ بھی ان کےجگر کےلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے۔ اس لیے وٹامن اے کی کمی کو پور ا کرنے کےلیے خوراک کے ذریعے سے پورا کرنے کی کوشش کریں۔کسی بھی سپلیمنٹ کو استعمال کرنےسے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں