بیوی کی شوہر کو انوکھی سزا

کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص حال ہی میں بیوی کے ہاتھوں انوکھی اورشرمناک سزا پانے کے بعد انٹرنیٹ پر خوب مذاق کا نشانہ بن رہا ہے۔ اس شخص نے اپنی بیوی کو دھوکا دیا تھا، جس کے بعد اس کی بیوی نے اسے شہر میں اس حالت میں پریڈ کرائی کہ وہ گاڑی کی چھت پر الٹا لیٹا تھا اور اس کے تن پر کچھ نہیں تھا۔کولمبیا کے سوشل میڈیا پر اس شخص کی ایک ویڈیو دو ہفتوں سے وائرل ہے، جس میں اسے بارانکیلا شہر میں ایک سفید گاڑی کی چھت عریاں لیٹے اور گاڑی کو شہر میں گھومتے دکھایا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں یہ ویڈیو عالمی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص کی بیوی نے اسے ایک مقامی ہوٹل میں پکڑا تھا۔ پکڑے جانے پر اس شخص نے بیوی سے رحم کی اپیل کی۔

غصے میں بھری بیوی نے اسے کہا کہ اُن کی شادی صرف اُس صورت میں بچ سکتی ہے جب وہ یہ شرمناک سزا قبول کرے۔ اس پر وہ شخص عریاں حالت میں گاڑی کی چھت پر لیٹنے اور شہر میں پریڈ کرنے پر راضی ہوگیا۔چھت پر لیٹے ہوئے اس شخص نے بس تولیے سے اپنا منہ چھپایا ہوا تھا۔ اس شخص کی بیوی اپنے شوہر کو ہوٹل سے گھر تک اسی حالت میں لے کر آئی۔ اس دوران وہ شہر کے مصروف ترین علاقوں سے بھی گزرے۔

اسی دوران راہگیروں نے اُن کی فلم بھی بنائی اور تولیے سے منہ چھپاتے شوہر کا مذاق بھی اڑایا۔یہ شرمناک سزا ہی کم نہ تھی کہ اس کے بعد جائیرو نامی شوہر کو پولیس نے پکڑ کر جیلمیں بھی ڈال دیا۔ مقامی پولیس نے جائیرو پر معمولِ زندگی کو خراب کرنے لے الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس نے جائیرو کو حراست میں لینے کے بعد 328,000 پیسوز یا 100 ڈالر جرمانہ کیا۔اتنی شرمناک سزا کے باوجود کم از کم اتنا تو ہوا کہ شوہر کی شادی بچ گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

کمنٹ کریں