مہنگائی میں مسلسل اضافہ، بجلی اورا شیاۓخوردنی کی قیمتیں بڑھ گئیں

تفصیلات کےمطابق ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 14 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح12.66فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں یہ شرح 0.02فیصد بڑھ گئی ،

ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 22 اشیاء کی قیمتوں میں مزیداضافہ 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اس ہفتےکے دوران ملک میں بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، ٹماٹر، صابن، ویجیٹیبل گھی، گھی (کھلا) کوکنگ آئل، آلو، لہسن، سرسوں کا تیل، چاول اری 9 /6، جارجٹ، شرٹنگ، کلاتھ، جلانے والی لکڑی، چاول باسمتی، ایل پی جی سلنڈر، واشنگ سوپ، چائے کی پتی، بیف پلیٹ، دال پلیٹ، گڑاور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چینی، آٹا، برائیلر مرغی، پیاز، کیلا، دال چنا، دال مسور، دال ماش، دال مونگ اور فارمی انڈے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے

جبکہ ڈبل روٹی، تازہ دودھ، دہی، سرخ مرچ پسی، سگریٹ، پٹرول سپر، ہائی اسپیڈ ڈیزل، ماچس، خشک دودھ، نمک، گندم، مٹی کا تیل ،سینڈل، چپل، لان، مردانہ و زنانہ سینڈلز، گیس چارجز، الیکٹرک جارجز، لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پرمختلف برانڈز کا گھی 15 سے 49 روپے فی کلو ،کوکنگ آئل کی قیمت میں 14 سے110 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا،کپڑے دھونے کے 2 کلو پاؤڈرکی قیمت میں بھی 10 سے 21 روپے تک کا اضافہ ، باڈی لوشن کی 100 گرام قیمت 20 روپے تک بڑھ گئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

کمنٹ کریں