حسن علی کےکیچ چھوڑنےپرشعیب ملک کاردعمل
پاکستان کا فائنل میں جانے کا خواب پورا نہ ہوسکا کیونکہ فاسٹ باؤلر حسن علی سے اہم موقع پر کیچ چھوٹ گیا- حسن علی کی غلط فیلڈنگ کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ اس بات کا اندازہ انہیں کیچ چھوٹتے ہی ہوگیا تھا کہ ان سے کتنی بڑی مس ٹیک ہوچکی ہے اور اس کاانہیں کتنا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
دوران میچ جب حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑا تو پریشانی ان کے چہرے سے صاف نظرآرہی تھی۔ وہ نہ صرف اپنی اس غلطی پر شرمندہ ہوئے بلکہ روہانسے ہوگئے لیکن اس وقت میں شعیب ملک سینئر کھلاڑی آگے بڑھے اورجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ شعیب ملک کے اس اقدام کو سابق کھلاڑیوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
جہاں حسن علی کوکیچ چھوڑنے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے وہیں کچھ سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے ان کی حمایت بھی کی جا رہی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں