ایک شخص جو ایک گھڑی میں رہتا ہے

ایک شخص جو ایک گھڑی میں رہتا ہے

آپ نے کئ بارسنا ہو گا کہ کوئی شخص بس میں کار میں گھر بنا کر رہتا ہے مگر آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ایک ایسا شخص بھی ہے جو ایک گھڑی میں رہتا ہے، آئیے اس کےبارےمیں جانتے ہیں۔

اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے جسے سب جانتے ہیں۔ شیر جان حیدر ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والا ایک پاکستانی شخص ہے، لیکن فی الحال اسلام آباد میں کام کرتا ہے اور دو سال سے یہاں مقیم ہے۔

5617 411 7428 1

یہ دراصل اسلام آباد کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے لگائی گئی ایک بڑی گھڑی ہے اور یہ شخص چوبیس گھنٹےاس گھڑی کےنیچے ایک کمرے میں رہتا ہے۔ کیونکہ وہ یہاں ملازم ہے، یہ کمرہ بہت گرم ہے اور اس کی بہت سی وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ یہ سڑک پر ہے اور دوسری یہ کہ اس کمرے میں گھڑی چلانے کا تمام سامان موجود ہے۔

کیونکہ کہ یہ گھڑی بجلی پرچلتی ہےاس لیے اگر بجلی چلی جائے تو یہ ملازم اسے بیٹری پرآن کر دیتا ہے تا کہ یہ چلتی رہے۔ گھڑی خراب ہونے کی صورت میں اسے ٹھیک کرنےکےلیے پاک آئرن سٹیل مل سے ایک ورکر آتا ہے ۔

یہ شخص یہاں کیسے رہتا ہے؟ یہ سرکاری ملازم ہے اس لیے یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ جہاں ڈیوٹی ہو وہیں رہے۔ شیر جان حیدر کے مطابق اس کمرے میں سردیوں میں اور ٹھنڈے موسم میں رہنا بہت آسان ہے۔

لیکن گرمی کے وقت یہاں ہر کوئی نہیں رہ سکتا، کیونکہ یہ بھٹی کی طرح جلتی ہے

یہ کہنابیجا نہ ہوگا کہ یہ شخص ایک گھڑی میں رہتا ہے۔ شیر جان حیدر نےاپنی مشکلا ت کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ جب بچے یہاں سیر و تفریح کیلئے آ تے ہیں تومجھے اچھا لگتا ہے۔

مگر جب بچے اس کے اوپر چڑھتے ہیں اور گھڑی کو ہاتھ لگانے کی کوشش کرتے ہیں تو ایساکرنےسےاس گھڑی کا ٹائم خراب ہو جاتا ہے اور دوسری طرف یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں انہیں چوٹ نہ لگ جائے اس لیے وہ بچوں کوگھڑی پرچڑھنےسے منع کرتے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

کمنٹ کریں