لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مرنےسےپہلےانسان کےآخری الفاظ کیاہوتےہیں؟ مرنے سے پہلے زیادہ تر لوگوں کو بظاہر کیا چیز نظر آتی ہے اور وہ کون سے الفاظ بولتے ہیں؟ ایک نرس نے اس حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق جولی نامی یہ نرس ہسپتال کے اس وارڈ میں کام کرتی ہے جہاں سنگین عارضوں میں مبتلا موت کے منتظر افراد کو رکھا جاتا ہے۔ نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ جب لوگوں کا موت کا وقت قریب آتا ہے تو اکثر ایک جیسے ہی روئیے کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ایک جیسے ہی الفاظ بولتے ہیں
جولی بتاتی ہے کہ جب لوگوں کا آخری وقت قریب آتا ہے تو انہیں کچھ غیرمرئی چیزیں نظر آنے لگتی ہیں جو غالباً ان کے مر جانے والے رشتہ دار ہوتے ہیں۔ ان متوفی رشتہ دار وں کی روحیں ان کے پاس آتی ہیں یا وہ فرشتوں کی شکل میں انہیں دکھائی دیتے ہیں۔ یہ لوگ مرنے والے شخص کو ممکنہ طور پر بتاتے ہیں کہ وہ گھر واپس آ رہے ہیں۔ اس وقت پر مرنے والے لوگوں کی اکثریت کے منہ سے ’آئی لو یو کے الفاظ نکلتے ہیں یا پھر وہ اپنی ماں یا باپ کو پکارتے ہیں جن کی اکثر کیسز میں پہلے ہی موت ہو چکی ہوتی ہے۔‘
- بہترین معلومات
- ہارون الرشید کی بیوی زبیدہ خاتون بڑی نیک ملکہ تھی اس کو قرآن پاک سے اس قدر محبت تھی کہ گھر میں تین سو حافظات تنخواہ پہ رکھی ہوئی تھی۔
- کرم دین چوکیدار
جولی بتاتی ہے کہ مرنے سے چند گھنٹے یا بعض کیسز میں چند دن پہلے سے مریض کا سانس لینے کا انداز بدل جاتا ہے جس سے ہمیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ اب اس کا آخری وقت قریب آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی جلد کی رنگت اور دیگر کئی ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن سے ان کے آخری وقت کے قریب آ جانے کا پتا چلتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں